ٹیکس گزاروں کیلئے ایف بی آر کا نیا ہدایت نامہ جاری

10 Dec, 2020 | 03:13 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی ریٹرنز جمع کرنےکی اجازت ہے اور ٹیکس گزار جتنا جلد ممکن ہو اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کرلیں۔ دیر سے گوشوارے فائل کرنے والے پر قانوناً جرمانہ بھی اسی حساب سے ہوگا اور ٹیکس ریٹرنز داخل نا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق جلد کارروائی کی جائےگی۔

یاد رہے تاجروں کی جانب سے متعدد بار درخواست کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا تھا ، آخری تاریخ  تک  صرف 13 لاکھ گوشوارے جمع کرائے جاسکے۔

ملک کی تاجر برادری اور ٹیکس ماہرین حکومت سے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کا کہہ رہی ہے لیکن بورڈ کا پیغام ہے کہ مزید ایکسٹینشن نہیں دی جائے گی کیس ٹو کیس فیصلہ ہوگا۔ صدر کراچی چیمبر شارق وہڑہ نے چیئرمین ایف بی آر کے بجائے گوشوارے تاریخ توسیع کے لیے وزیراعظم کو خط لکھا ہے، کہتے ہیں کورونا کی وجہ سے عام حالات نہیں۔

مزیدخبریں