(سٹی 42) دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی ترک سیریز’’ ارطغرل غازی ‘‘ کے مرکزی کردار اداکار انجن التان لاہور پہنچ گئے۔
اسلامی فتوحات پر مبنیٰ شہرہ آفاق ترک سیریز " ارطغرل غازی"کا چرچہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں ہورہا ہے جس کو بےحد پسند کیا جارہا ہے، ’ ارطغرل غازی‘ سلطنت عثمانیہ کے قیام کی جدوجہد پر بنایا گیا ہے،جس میں غازی عثمان کے والد ارطغرل کی جدوجہد کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ڈرامہ “ ارطغرل غازی “کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے ،یہ ڈرامہ پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے، اس ڈرامہ کا ہر کردار پاکستان کو مشکور نظر آرہا ہے کیو نکہ جو پذیرائی اس کو پاکستان میں حاصل ہوئی وہ کسی اور ملک میں نہیں۔
ترکش اداکار انجن التان نے ارطغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور آج ان کے چاہنے والوں کی تعدادلاکھوں میں ہے، جبکہ اب لوگ ان کے ہر سٹائل اور تصاویر کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔دنیا بھر میں ارطغرل کے ہیرو کو انسٹاگرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک جا پہنچی ہے، جبکہ ان میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی بھی شامل ہے۔
' ارطغرل غازی' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انجن التان کی پاکستان میں آنے کی خواہش پوری ہوگئی، انجن التان مختصر دورے پر لاہور پہنچ گئے، انجن التان ترکش ائیر کی پرواز ٹی کے 714 سے لاہور پہنچے، اپنے دورے کے دوران وہ ذاتی محافل میں شرکت کریںگے۔
#ErtugrulGazi (Diriliş Ertuğrul) lead actor/hero Mr. Engin Altan Düzyatan just landed at Lahore Airport for a short visit to Pakistan at the invitation of a private business company. Join us to welcome him. #PakistanWelcomesErtugrul#VisitPakistan
— Pakistan in Turkey (@PakTurkey) December 10, 2020
@eadksk pic.twitter.com/AhnXowXNRc
ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے انجن التان کی پاکستان کے شہر لاہور پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔ اور ٹوئٹ میں مزید کہا گیا انجن التان نجی بزنس کمپنی کی دعوت پر مختصر دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔