وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

10 Dec, 2020 | 04:00 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سعید احمد) وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں شالیمار ایکسپریس کو لاہور کی بجائے فیصل آباد سے چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، یکم جنوری 2021 سے شالیمار ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی روانہ ہوا کرے گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سی ای او ریلوے نثار احمد میمن، ممبر فنانس عظمی اکرام ، تینوں ایڈیشنل جنرل منیجر زاور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پچھلے مہینے ٹرینوں کے اوقات کار کا تفصیلی جائزہ اور بہتری کے حوالے سے تجاویز لی گئیں۔

ریلوے کی مالی پوزیشن اور اگلے سال جون تک کی متوقع آمدن پر بریفنگ بھی ایجنڈا میں شامل تھی۔ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، کراچی شیپس اور لاہور رائل پام کی لیزنگ پر پیشرفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں شالیمار ایکسپریس کو لاہور کی بجائے فیصل آباد سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا، یکم جنوری 2021 سے شالیمار ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی روانہ ہوا کرے گی، جبکہ آؤٹ سورس کی گئی ٹرینوں کی واجبات ایک ہفتے میں جمع کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں، ریلوے ملازمین کو تنخواہیں بذریعہ بینک دینے کی ہدایات کی گئیں۔

دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید سٹی فورٹی ٹو پر ریلوے کو پہلے پانچ ماہ میں 11ارب روپے سے زائد خسارے کی خبر چلنے پر متحرک ہوگئے ، وزیر ریلوے شیخ رشید نے جولائی تا نومبر تک مسافر اور مال گاڑیوں کی ماہانہ آمدنی طلب کر لی۔ورکشاپ میں کیمرے اور بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب بارے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

مزیدخبریں