ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہور کا ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے بھی "پھڈا "

سی سی پی او لاہور کا ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے بھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ(عرفان ملک) سی سی پی او عمر شیخ کارویہ نہ بدلا، اپنے پسندیدہ ایس  پی انویسٹی گیشن کے بارے میں بات کرنے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ساتھ میٹنگ میں نامناسب رویہ رکھا، ایس ایس پی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

 سی سی پی او نے اپنے دفتر میں اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگ بلائی جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ایس ایس پی انویسٹی عبدالغفار قیصرانی اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو بلایا گیا، جہاں ایس ایس پی نے ایک ایس پی کے بارے میں مبینہ کرپشن کا ذکر کیا جس پر سی سی پی او عمر شیخ آگ بگولہ ہو گئے اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن پر برس پڑے۔ جس کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

ایس ایس پی عبدالغفار قیصرانی نے چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اور آئی جی کو اپنے تحفظات بارے آگاہ کیا ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بیچ بچاؤ کروایا۔

واضح رہے کہ سی سی پی او لاہورعمر شیخ اپنی تعیناتی سے اب تک متنازعہ شخصیت بننے کا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں،سی سی پی او کی متعدد آڈیوبھی منظر عام پرآچکی ہیں جن میں  سے ایک میں سی سی پی او کاروباری شراکت داروں کو گالیاں دینے کے بعد دھمکیوں پر اتر آئے تھے، سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی آڈیو کالز منظرعام پرآنے کے بعد صوبائی وزیر قانون نے سی سی پی او لاہور سے تحریری وضاحت مانگ لی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer