لاہورمیں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام

10 Dec, 2020 | 12:19 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: سی ٹی ڈی نے لاہورمیں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، شاہدرہ سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا منصوبہ سول سیکرٹریٹ کونشانہ بنانا تھا، اُن کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، افغان کرنسی، موبائل فون، حساس مقامات کی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد 2 ماہ پہلے افغانستان سے پاکستان آئے تھے، انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را‘‘ کے افسر نے جلال آباد میں ملاقات کے دوران فنڈز فراہم کئے تھے۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزیدخبریں