ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی حکومت میں بھی کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی

پی ٹی آئی حکومت میں بھی کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بھی منسٹر کوٹہ ختم نہ ہوا، لاہور کے 105 سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتیاں میرٹ پر نہ ہوسکیں، کچھ لو کچھ  دوں کی پالیسی موجود، تین ماہ گزرنے کے باوجود ایجوکیشن اتھارٹی لاہور بھرتی کیے گئے امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری نہ کرسکی۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بھی منسٹر کوٹہ سسٹم موجود ہے، ذرائع کے مطابق لاہور کے 105 سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتیاں میرٹ پر نہیں کی گئیں، پی ٹی آئی حکومت میں بھی کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی موجود ہے، تین ماہ گزرنے کے باوجود ایجوکیشن اتھارٹی کے دباؤ پر سکول سربراہان نے میرٹ لسٹ جاری نہیں کی، ذرائع کے مطابق سینکڑوں درخواستیں مسترد کرکے حلقہ پی پی 159سے بھرتیاں کی گئی ہیں جس پر امیدواروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ درجہ چہارم کی بھرتی کے عوض کچھ امیدواروں سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے بٹورے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب وزیراعظم پورٹل پر سینکڑوں شکایات کے باوجود کسی ایک امیدوار کی شنوائی نہیں ہوسکی، سکول سربراہان نے بھی حلقہ پی پی 159 سے امیدواروں کے انتخاب پر ایجوکیشن اتھارٹی کے آگے چپ سادھ لی ہے۔

 امیدواروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بھی میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، امیدواروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھرتی ہونے والے ملازمین کے رہائشی علاقہ چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ درجہ چہارم کی تمام بھرتی میرٹ پر کی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer