حمزہ شہباز کی مشکلات میں مزید اضافہ

10 Dec, 2019 | 09:03 PM

Arslan Sheikh

( جمال الدین ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی مشکلات میں مزید اضافہ، احتساب عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔

نیب نے احتساب عدالت میں درخواست کرکے حمزہ شہباز سے جیل میں منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کیلئے اجازت مانگی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نثار گل سے ہونے والی تفتیش کے بعد نئے شواہد سامنے آئے ہیں جس کے بعد حمزہ شہباز سے بے نامی کمپنیوں کے خلاف انویسٹی گیشن کرنی ہے۔ لہذا حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔

نیب درخواست پر عدالت نے حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں