پنجاب یونیورسٹی، بڑے پیمانے پر اساتذہ کی ترقیاں

10 Dec, 2019 | 06:13 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر پروفیسرز کی بھرتیاں، لاء کالج میں 21 سال بعد پروفیسرز کی بھرتیوں کی گئیں ہیں، پرنسپل کالج ڈاکٹر شازیہ قریشی کو پروفیسر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔    

پنجاب یونیورسٹی میں 21 ویں گریڈز میں پروفیسرز کی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاء کالج میں 21 سال بعد پروفیسرز کے عہدوں پر ڈاکٹر شازیہ قریشی، ڈاکٹر امان اللہ، ڈاکٹر شہباز چیمہ کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ شعبہ فزکس میں ڈاکٹر محمود الحسن، ڈاکٹر حافظ محمد رفیق، ڈاکٹر منزہ ذوالفقار پروفیسر کے عہدوں پر تعینات ہوئی ہیں۔

شعبہ تاریخ میں ڈاکٹر محبوب حسین، ڈاکٹر رخسانہ افتخار، ڈاکٹر طاہر محمود، انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل اسٹڈیز میں ڈاکٹر خلیل احمد پروفیسر کے عہدے پر تعینات کیے گئے ہیں۔انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹر ماجد مجید اکبر، ڈاکٹر حامد ستار، کالج آف فارمیسی میں ڈاکٹر حامد سعید کی پروفیسر کے عہدے پر تقرری کی گئی ہے۔

  پنجاب یونیورسٹی سلیکشن بورڈز کی سفارشات پر وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی منظوری کے بعد رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد خان نے تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں