ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہرے قتل کا ملزم رہا

تہرے قتل کا ملزم رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جمال الدین ) دو بہنوں اور والد کو قتل کرنے والا تہرے قتل کا ملزم رہا، ماتحت عدالت نے مدعی مقدمہ بھائی کی جانب سے معافی پر ملزم کو بری کردیا، فرحان الیاس کیخلاف رواں سال تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم نے اپنی بہن مریم، سندر اور والد ریاض کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ ملزم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی، اس نے دوسری شادی کرلی اور اسکے بعد وہ اپںی سابقہ بیوی سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا۔ بہنیں اور والد سابقہ بیوی سے دوبارہ شادی کیخلاف تھے۔ ملزم نے طیش میں آکر ان کو گولیاں مار دیں، ملزم کیخلاف بھائی شہزاد ریاض کی درخواست پر تین افراد کے قتل کا پرچہ درج ہوا۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے نواز مارتھ نے کیس کی سماعت کی، مدعی مقدمہ عدالت میں پیش ہوا اور اپنے ملزم بھائی کو معاف کردیا۔ مدعی کا کہنا تھا کہ اسکا سارا خاندان ختم ہوگیا، اگر ملزم ک پھانسی لگ گئی تو وہ اکیلا رہ جائے گا، اس لیے وہ ملزم کو معاف کرتا ہے۔ مدعی مقدمہ کے معاف کرنے پر عدالت نے ملزم کو رہائی دے دی۔