سانحہ یوحنا آباد میں 2 افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں اہم پیشرفت

10 Dec, 2019 | 03:02 PM

Sughra Afzal

(جمال الدین) سانحہ یوحنا آباد میں 2 افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں اہم پیشرفت، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں فریقین نے صلح کی درخواست دائر کردی۔

چارسال بعد مقدمے کے مدعیوں نے دفعہ 345 کے تحت صلح کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی، عدالت نے مقدمہ میں شرعی وارثوں کی فہرست طلب کرلی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین میں سمجھوتہ کی کوشش ہو رہی ہے، عدالت اس حوالے سے درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

واضح رہےکہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں، جیل انتظامیہ نے مقدمہ میں ملوث 40 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، سانحہ یوحنا آباد کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہے، سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں 42 ملزمان نامزد ہیں،2 ملزمان جیل میں بیماری کےباعث انتقال کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں