لاہور ائیر پورٹ سے سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

10 Dec, 2019 | 01:40 PM

Sughra Afzal

(سعید احمد) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور کسسٹم حکام نے بیرون ملک سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کسسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے ریاض سگریٹ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، گوجرانوالہ کا رہائشی شکیل احمد سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 739 سے ریاض جارہا تھا کہ دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے 60 بنڈل سگریٹ برآمد ہوئے، کسسٹم حکام نے سگریٹ قبضے میں لے لیے۔

دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نےکارروائی کرتے ہوئے اجازت سے زائد مقدار میں سگریٹ بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی، شیخوپورہ کا رہائشی امجد جاوید لاہور سے پرواز پی کے759 سے جدہ جا رہا تھا کہ دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے سگریٹ کے 22 بنڈل برآمد ہوئے، اے ایس ایف نے مسافر کو کسسٹم حکام کے حوالے کر دیا، کسسٹم نے سگریٹ قبضے میں لیکر مسافر کو سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں