بدعنوانی کی شکایات کیلئے "رپورٹ کرپشن " ایپ تیار

10 Dec, 2019 | 12:45 PM

Sughra Afzal

(رضوان نقوی، قذافی بٹ ) اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کو موثر بنانے کیلئے" رپورٹ کرپشن"کے نام سے ایپ تیار کرلی۔

ایپلی کیشن پربدعنوانی کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے شناخت چھپانے کی سہولت بھی موجود ہوگی، رپورٹ کرپشن ایپ کے ذریعے عوام کرپشن کے بارے میں آن لائن شکایات درج کروا سکیں گے-

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق شہری کرپشن بارے ویڈیوز، تصاویر اور شکایات ایپلی کیشن کے ذریعے اپ لوڈ کرسکیں گے، رپورٹ کرپشن ایپ کے ذریعے شکایت کنندہ کو شناخت چھپانے کی سہولت بھی ہوگی، سرکاری محکموں میں رشوت کا مطالبہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کے بارے میں بھی ایپ پر شکایت کی جاسکے گی۔

علاو ہ ازیں کرپشن کے خاتمے اور روک تھام کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں شکایت سیل بن گیا۔

مزیدخبریں