پنجاب پولیس میں تبدیلی کا نیا ریلہ، 83 ڈی ایس پیز تبدیل

10 Dec, 2019 | 12:30 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) ڈی پی اوزکے بعد سرکل آفیسرز کی باری آگئی، لاہور سمیت پنجاب بھر کے 83 ڈی ایس پیز تبدیل کردیئے گئے۔

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرتقرر و تبادلوں کا آئی جی پنجاب  شعیب دستگیرنے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق مسعود احمد کو ایس ڈی پی او سمن آباد، اشتیاق حسین خان کو رنگ محل، ارشد حیات کو ایس ڈی پی او باغبانپورہ، غلام دستگیرکو ایس ڈی پی او مصری شاہ، زکریا یوسف ایس ڈی پی او مناواں، احسان اللہ خان کو ایس ڈی پی اوسبزہ زار، ناصر محمود باجوہ ایس ڈی پی اوٹاؤن شپ، اعجاز علی کو ایس ڈی پی او ٹاؤن شپ سے ڈولفن سکواڈ صدر لاہور، محمد عمر فاروق کو ایس ڈی پی اونواں کوٹ اور ذوالفقارعلی کو ڈی ایس پی سکیورٹی سول سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا۔

محمد توفیق کو ایس ڈی پی او سرور روڈ، بشریٰ جمیل کو ایس ڈی پی او گلبرگ، شہزاد رفیق کو ایس ڈی پی او گارڈن ٹاؤن، محمد سلیم اللہ ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن، ظفر ملک کو ایس ڈی پی او ڈیفنس، جمشید علی ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن سیون کلب لگا دیا گیا،  محمد ابراہیم کو باغبانپورہ سے سپیشل برانچ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ شفیق احمدکی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے سپرد کردی گئیں، اسی طرح دیگر اضلاع میں مختلف سرکل کے ایس ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

مزیدخبریں