میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری

10 Dec, 2018 | 10:36 PM

Arslan Sheikh

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین اور بزرگ پنشنرز کی شکایات ختم کرنے کی کوشش، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے ہفتہ میں ایک روز کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید بدھ کے روز ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل سنیں گے، سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ بزرگ پنشنرز کے مسائل موقع پر ہی حل کیے جائیں گے۔  پینشن برانچ کی کارکردگی کا جائزہ خود لیں گے اور اس طرح ریٹائرڈ ملازمین کو شکایت کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔  

ان کا مزید کہنا تھا کہ بزرگ پنشنرز کو پینشن کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں، ریٹائرڈ ملازمین کے وفات پا جانے پر لواحقین کو پینشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا۔

مزیدخبریں