معصوم بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش

10 Dec, 2018 | 09:27 PM

Arslan Sheikh

(فخرامام) بادامی باغ میں تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، علاقہ مکینوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جب کہ ملزم کو سزا دلوانے کے لیے علاقہ مکینوں نے تھانے کے سامنے احتجاج بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم نے صبح 10 بجے بچی کو گھر کے سامنے سے اغوا کیا اور ایک بند فیکٹری میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کرنے لگا تو علاقہ مکینوں نے اسے پکڑ کر تھانہ بادامی باغ پولیس کے حوالے کردیا، ملزم نے اپنا نام شاہ جہان بتایا ہے۔

تھانہ بادامی باغ نے بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف اغوا اور زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا ہے، اہل خانہ نے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں