(عمر اسلم) سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت کررہی ہے، جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور کا کہنا ہےکہ جس کیس کا نوٹس بلاول بھٹو کو آیا اس وقت بلاول بھٹو کی عمر ایک سال تھی۔
سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہےکہ اگر میں نے کرپشن کی ہوتی تو شہبازشریف کے دس سالہ دور حکومت میں مجھے کیوں نہیں پکڑا؟ کہتے ہیں عمران خان عوام کی امیدوں کو پورا کریں گے۔ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ سو دنوں میں فضول خرچی نہیں کی،
جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب چودھری منظور کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو جو نوٹس موصول ہوا وہ پراپرٹی عدالت کے ذریعے خریدی گئی، پیپلزپارٹی کے رہنما سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کنٹرول نہ ہوئے تو ان کا محاسبہ کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور کا کہنا ہےکہ عمران خان کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔