(جنید ریاض) سردی میں اضافے سےسکولوں میں بچوں کی حاضری میں 40 فیصد کمی ہو گئی،محکمہ سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے24 دسمبر سےموسم سرما کی چھٹیاں دینے کااعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافے سےسکولوں میں بچوں کی حاضری میں 40 فیصد کمی ہو گئی، محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ 24 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں کی جا رہی ہیں، سکولوں میں بچوں کی تعداد میں کمی سرد موسم کی وجہ سے ہوئی ، 24 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
جبکہ والدین نےصوبائی وزیر تعلیم سے چھٹیوں کا دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ کیاہے، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور میں بارش کی وجہ سے بچوں کی حاضری کم ہوئی ، آئندہ روز سے حاضری پچانوے فیصد سے زائد ہوگی۔