شہبازشریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور

10 Dec, 2018 | 11:27 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی 42) قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو اسمبلی اجلاس کیلئے اسلام آباد لے جانے کا معاملہ پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے احتساب عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا, جس پر عدالت نےشہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو لاہور سے اسلام آباد لے جانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے احتساب عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا, ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اسمبلی اجلاس میں شریک ہو نے دیا جا ئے، جس پر نیب عدالت نے شہباز شریف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا، شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل سے اسلام آباد چلے گئے ہیں، موسم خرابی کے باعث قائدحزب اختلاف کی بذریعہ موٹروے روانگی ہوئی ۔

قبل ازیں جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کیلئے شہبازشریف کو13دسمبر کو اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا، جیل سپرنٹنڈنٹ نے نیب عدالت سے استدعا کی تھی کہ شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل سے اسلام آباد روانہ کیاجائےگا.

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں نیب کے زیر تفتیش ہیں۔

مزیدخبریں