پنجاب کے سرکاری سکولوں میں40 ہزار اسامیاں خالی

10 Dec, 2018 | 10:56 AM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)  پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پرنسپل ، ہیڈ ماسٹر، سبجیکٹ سپشلسٹ ، ایس ایس ٹی اور پی ایس ٹی کی 40 ہزار اسامیاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 40 ہزار اسامیاں خالی ہیں ، گریڈ 19 اور 20 کے پرنسپل کی 500 اسامیاں خالی ، گریڈ 17 اور 18 کے ہیڈ ماسٹرکی 1900، سبجیکٹ سپشلسٹ کی 3300 اورسینئر سکول ٹیچر کی 3600 اسامیاں خالی پڑی ہیں،  گریڈ 14 اور 15 میں 30 ہزار اسامیاں پر کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ اے ای اوز کی پنجاب میں 11 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہورکے سکولوں میں 1200 اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خالی اسامیوں کا ڈیٹا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا ہے، محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ بھرتی پر پابندی جونہی اٹھایا جائے گی خالی اسامیاں پر کردی جائیں گی۔

مزیدخبریں