(سٹی 42) کھانا دیکھتے ہی لیگی کارکن کھانے کے آداب بھی بھول گئے ، حمزہ شہباز کے جلسہ کے بعد کارکن کھانے پر ٹوٹ پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا پنجاب اسمبلی لاہور کے حلقے پی پی 168 میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک شخص میٹروبس کو جنگلا بس کہا کرتا تھا لیکن پشاور میں 75 ارب روپے کا میٹروبس کا منصوبہ چل رہا ہے جس سے نیازی نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا اور 100 دنوں میں صرف غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا ، ان کی جھونپٹر یاں گرا دی جا تی ہے جبکہ بنی گالہ محفوظ ہے، لہٰذا خان صاحب ایسا نیا پاکستان آپ کو ہی مبارک ہو، نیب شہباز شریف کے خلاف ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکا.
جلسہ کے بعد کارکنوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا ، کھانا دیکھتے ہی لیگی کارکن کھانے کے آداب بھی بھول گئے , کسی کے ہاتھ آئی پوری پلیٹ، تو کوئی ہاتھ ہی ملتا رہ گیا ۔