(سٹی42) شاد باغ کا رہائشی 14 سالہ حسنین علی سرحد پار جا پہنچا،بھارتی جیل میں قید بچے کے والدین جگر گوشے کی یاد میں نڈہال۔ والدین نے حکومت سے بچے کی رہائی کی اپیل کر دی۔
شاد باغ کے علاقے رانی چوک کا رہائشی 14 سالہ حسنین علی دو مئی سے لاپتہ تھا۔ حسنین علی بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ دو مئی کو گھر سے گیا اور واپس نہ آیا۔ متعلقہ تھا نے میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود حسنین علی نہ مل سکا۔
12 ربیع الاول کو انصار برنی کی موصول ہونے والی کال سے تصدیق ہوئی کہ حسنین علی زندہ ہے اور بھارتی جیل میں قید ہے، جس پر والدین کی امید ایک بار پھر جاگ اٹھی۔ والدین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کے بیٹے کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
مزید دیکھئے: