ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانامہ کیس کی طرز کی ایک جے آئی ٹی تشکیل دی جائے: طاہر القادری

پانامہ کیس کی طرز کی ایک جے آئی ٹی تشکیل دی جائے: طاہر القادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 منہاج القرآن سیکرٹریٹ (سٹی42)جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ آتے ہی ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی، چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الہی اور علامہ ناصر عباس نے طاہر القادری سے ملاقات کی۔


سانحہ ماڈل ٹاون پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے طاہر القادری کی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا۔ آج شیخ رشید کے بعد مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الہی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ ناصر عباس نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں علامہ طاہر القادری سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو میں طاہر القادری نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ مستعفی ہو اور پانامہ کیس کی طرز کی ایک جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا کہ شریف برداران اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ باقر نجفی کی رپورٹ عوامی مسلہ بن جائگی۔

پرویز الہی نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ سے سب عیاں ہو گیا ہے ، قاتل جلد ہی کیفر کردار تک پہنچے گے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے 14 دسمبر کو سانحہ ماڈل ٹاون اور جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ پر وکلا کنونشن کروانے کا اعلان بھی کیا۔