لاہور(سٹی42) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکینڈری صحت خواجہ عمران نذیر کی مسلم لیگ ن کی رہنماء چچی فرخندہ مرحومہ کے گھرآمد۔ اہل خانہ سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکینڈری صحت خواجہ عمران نذیر نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ خواجہ عمران نذیرکا کہنا تھا کہ چاچی فرخندہ مسلم لیگ ن کے ان کارکنوں میں شامل تھی جو بےلوث پارٹی کے ساتھ وابستہ رہیں۔ انہوں نے دورآمریت میں بھی پارٹی کا جھنڈا تھامے رکھا۔
مرحومہ کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائےگا۔ صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے اہلخانہ سےاظہار تعزیت کرتے ہوئےکہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کےساتھ ہیں۔
مزید دیکھئے: