لاہور میں فورس لوڈ شیڈنگ 31 دسمبر تک ختم ہوجائے گی: لیسکو چیف

10 Dec, 2017 | 03:56 PM

(رضوان نقوی ): اوور بلنگ کنٹرول کرنے اور صارفین کو میٹر ریڈنگ سے آگاہ رکھنے کیلئے لیسکو نے ایک ماہ کے دوران 16 لاکھ صارفین کے موبائل نمبرز اکٹھے کر لئے، لیسکو چیف کہتے ہیں کہ فورس لوڈ شیڈنگ 31 دسمبر تک ختم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے سائوتھ سرکل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر لوڈشیڈنگ میں کمی کی جا رہی ہے۔ لیسکو نے 1274 فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ کر دی ہے۔ اُمید ہے کہ 31 دسمبر تک فورس لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں 2 سے تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے سیفٹی پروگرامز اور دیگر چیلنجز پر بیک وقت کام جاری ہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں