(سعدیہ خان) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کے بیان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج، مرکزی رہنما اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ بیانات پر پاکستانی حکومت کی خاموشی تشویشناک ہے۔
فیصل ٹائون میں پاکستان تحریک انصاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیان کے خلاف سراپا احتجاج ہے، مظاہرین نے امریکہ کی اسلام دشمن پالیسز کی مذمت کی۔ انہوں نے امریکہ سے تعلقات کے بائیکاٹ کے نعرے بھی لگائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن بیانات پر اسلامک ممالک کو اپنا موقف پیش کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کو بھی ان بیانات پر امریکہ سے جواب طلب کرنا چاہیئے۔
اعجاز چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیان پر پاکستانی حکومت کی خاموشی تشویشناک ہے۔ امریکہ کے ساتھ تجارتی وسفارتی تعلقات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیئے۔
اعجاز چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اس معاملے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔
تحریک انصاف کا احتجاج دیکھنے کیلئے ویڈیو دیکھیں