سڑکوں کے گڑھے ؛ امیر چوک مسائل کے گرداب میں پھنس گیا

10 Aug, 2024 | 11:58 PM

ثمرہ فاطمہ: لاہور کی مضافات میں ابھرتا ہوا کاروباری مرکز  امیر چوک کالج روڈ   سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے سبب مسائل کے گرداب میں پھنستا جا رہا ہے۔

کالج روڈ پر امیر چوک  اور اس سے ملحقہ کئی سڑکیں سڑک بری طرح ٹوٹ پھوٹ چکی ہے۔ سڑک پر  جا بجا موجود گڑھوں  کی گہرائی اور پھیلاؤ میں حالیہ بارشوں سے مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ بارش کے بعد ان گڑھوں میں جمع پانی  ٹریفک خصوصاً صبح شام موٹر سائیکلوں پر خواتین کے ساتھ سفر کرنے والوں کے لئے عذاب بن جاتا ہے۔ 

یہ سڑک امیر چوک سے آگے مسلسل پھیلتی ہوئی کئی سوسائٹیوں کے مکینوں کے لئے شہر کے مرکز کی طرف آنے کے لئے واحد راستہ ہے۔  علاقہ کے مکینوں کو جہاں گزرنے میں مشکلات درپیش ہیں، وہیں گہرے گڑھوں کے باعث حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔
علاقہ  کےمکینوں کا کہنا ہے نہ پیدل گزرنے کی جگہ ہے اور نہ ہی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر گزرنا آسان ہے۔ سڑک کی ابتر صورتحال کے باعث آئے روز حادثات ہو رہے ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹوٹی پھوٹی سڑک اور سیوریج کے سڑک پر آ جانے والے غلیظ پانی کے باعث ہمارا کاروبار تباہ ہو گیاہے۔ نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہو رہے ہیں۔

 علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہماری انتظامیہ اور حکمرانوں سے التجا ہے کہ روڈ کی تعمیر کیساتھ نکاسی آب کا مسئلہ بھی حل کروایا جائے۔

مزیدخبریں