ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی ،ایف بی آر کی وضاحت

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی ،ایف بی آر کی وضاحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ایف بی آر  کی وضاحت  آ گئی۔

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں کچھ گمراہ کن  افواہیں گردش کررہی ہیں، ایف بی آر  قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر ٹیکس لگانے یا وصول کرنے کیلئے تیار ہے،یہ محض ایک بے بنیاد افواہ ہے۔

 ایف بی آر کاکہنا ہے کہ  ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں ،ارشد ندیم  نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے ،40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پوری پاکستانی قوم کو سر فخر سے بلندکیا ہے ۔یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ارشد ندیم  کے انعامات پر کوئی ودہولڈنگ ٹیکس نہیں عائد کیا جائے گا ۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور ایف بی آر ستمبر 2025 میں اپنا ریٹرن فائل کرنے سے پہلے ارشد ندیم  کی آمدنی کو  مستثنیٰ بنانے کیلئے پرعزم ہیں،امید ہے اس وضاحت کے بعد اب کوئی افوائیں نہیں پھلائی جائے گی