اقصی سجاد:مدینہ کالونی والٹن روڈ میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار ہوکر خراب ہوگیا ۔ علاقہ مکینوں کو صاف پانی میسر نہ رہا۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ کے نل بھی غائب اور اس کا مکینکل سسٹم بھی خراب ہوچکا ہے ۔ عدم توجہ کی وجہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مشنیری خراب ہوگئی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی بار درخواستیں جمع کروا چکے ہیں مگر ابھی تک کوئی سنوائی نہیں ہوئی ۔ صاف پانی دور سے لانا پڑتا ہے ۔ کیونکہ مدینہ کالونی کا واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہوگیااور علاقے کا ٹیوب ویل بھی بندہے۔رہائشیوں کا کہنا ہے مسائل حل نہیں کیےجارہے۔ٹیوب ویل بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں بھی پانی نہیں آتا۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی خرابی کو درست کرکے اس کو چالو کیا جائے تاکہ گرمی کے موسم میں دور سے پانی لانے کی مشقت نہ اٹھانی پڑے ۔