ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہسپتالوں میں کئی اہم شعبے ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

gOVERNMENT hOSPITALS OUT SOURSING, CITY42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: اب سرکاری ہسپتالوں کے کلینیکل شعبے بھی ٹھیکے پر دیئے جائیں گے۔شعبہ انستھیزیا ، ایمرجنسی وارڈز بھی پرائیویٹ شعبے کےحوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ  پنجاب حکومت  صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام  ہو رہی ہے۔  اس ناکامی کا اظہار حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں نان کلینیکل شعبوں  کے بعد کلینیکل شعبے بھی ٹھیکے پر دینے کے  فیصلہ سے ہو رہا ہے۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اب مریضوں کو  سرجری کی ضروریات کے لئے حساس ادویات کے ذریعہ بے ہوش کرنے والا حساس شعبہ انستھیزیا بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ 

بتایا جا رہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز بھی پرائیوٹ شعبے کے حوالے کی جائیں گی ۔ سرکاری ہسپتالوں میں بچہ ایمرجنسی وارڈز بھی نجی شعبے کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 لیزر کے ذریعہ گردہ اور مثانے سے پتھری نکالنے کیلئے لیتھوٹرپسی مشینیں بھی آؤٹ سورس کی جائیں گی۔ سرکاری ہسپتالوں میں محفوظ انتقال خون کی سہولت بھی ٹھیکے پر چڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔