قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے جیلوں کے 3 ڈی آئی جی ٹرانسفر کردیے تھے ۔ جن میں ڈی آئی جی جیل ملتان ، ڈی آئی جی جی فیصل آباد اور ڈی آئی جی جیل سائیوال تھے ، بعد ازاں ڈی آئی جی جیل ملتان کا تبادلہ منسوخ کردیا گیا ۔
حکومت پنجاب نے جیلوں کے تین ڈی آئی جی کے تبادلے کردیے تھے جس میں سے ایک تبادلہ کینسل کردیا جبکہ دو ڈی آئی جی کے تبادلے برقرار رکھے گئے ۔
ڈی آئی جی جیل ملتان محسن رفیق کاتبادلہ منسوخ کردیاگیاہے۔ کامران انجم کو فیصل آباد سے ڈی آئی جی جیل بہاولپورتعینات کردیاگیا ہے۔ اسدجاویدوڑائچ کو ساہیوال سے ڈی آئی جی جیل ڈی جی خان تعینات کردیاگیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے یہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے