راو دلشاد:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا پارلیمانی اخلاقیات کو بہتر بنانے کی جانب اہم قدم بڑھادیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کی سفارش پر اپوزیشن کے 11 معطل اراکین اسمبلی کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کے درمیان باہمی احترام اور مؤثر گورننس کو فروغ دینے کے لیے کمیٹی برائے اخلاقیات کا اہم اجلاس ہوا پنجاب اسمبلی کی کمیٹی برائے اخلاقیات کے اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان نے کی اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کے 11 معزز اراکین نے شرکت کی کمیٹی کی متفقہ طور پر اپوزیشن کے 11 معطل اراکین اسمبلی کو بحال کرنے کی سفارش کی تو اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کی سفارش پر اپوزیشن کے 11 معطل اراکین اسمبلی کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاا
خلاقیات کی کمیٹی کو ایوان کی مستقل کمیٹی کے طور پر قواعد و ضوابط کا حصہ بنایا جائے گا۔ یہ کمیٹی اراکین کے طرزِ عمل کی غیرجانبدار اور شفاف بنیاد پر نگرانی کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ایوان کی کارروائی میں کسی بھی رکن کی تضحیک اور بدنامی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرنے پر اتفاق کیاگیاکمیٹی کا قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے پارلیمانی حقوق اور روایات کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے پر اتفاق کیاگیا اسمبلی کی کارروائی کے دوران کسی رکن کو فحش، نازیبا الفاظ کے استعمال اور گالم گلوچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کمیٹی کا خواتین اراکین اسمبلی کے بارے میں ہتک آمیز الفاظ پر پابندی لگانے اور ان کے احترام کو یقینی بنانے پر متفقہ طور پر اتفاق کیاگیا کمیٹی نے ماضی میں ہوئے ایسے واقعات کی شدید مذمت کی کمیٹی نے سپیکر کے احترام اور وقار کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی