یوم آزادی کی مناسب سے بک سٹوڈیو میں امید سحر کی تقریب

10 Aug, 2024 | 09:07 PM

 اسوہ فاطمہ :بک سٹوڈیو گلبرگ تھری میں "امید سحر" آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جہاں نوجوانوں کو ملک کی قدر وقیمت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔

14 اگست  کے حوالے سے  بک سٹوڈیو نے  تقریب کا اہتمام کیا  جس میں زندگی کے ہر شعبے سے ماہرین نے شرکت کی ۔ اور ملکی حالات  کو بہتر کرنے کے لیے امید کی کرن جگائی ۔ انہوں نے زمین اور پرچم کے موضوع کو لے کر گفتگو کی ۔ تقریب میں شرکا نے کہا کہ ہمیں  اپنے ملک کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہے ۔ملکی حالات اور دیگر مسائل کی وجہ سے ہم اپنے  اپنے ایجنڈے کو لے کر چلتے ہیں مگر اکھٹے ہوکر پاکستان  کی بہتری کے لیے نہیں سوچتے ۔ نوجوان  بھی  مایوس ہوکر ملک چھوڑ کر باہر جا رہے ہیں اس لیے ہم  نے امید سحر آرگنائزیشن کے تحت یہ باور کروانے کی کوشش کی ہے کہ ہم نے یہ ملک  بہت قربانیوں کے بعد لیا ہے اس لیے  اس کی بہتری کے لیے کام کریں اور اس ملک کو بہتر بنائیں ۔

مزیدخبریں