ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکولوں کے نئے اوقات کار جاری

  گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکولوں کے نئے اوقات کار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :  گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکول کے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے ہیں۔ 

سکول صبح 8 بجےلگا کریں گے، اور چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگی ، سنگل شفٹ سکول کو جمعہ کے روز چھٹی 12 بجے ہوگی، جبکہ ڈبل شفٹ سکولز میں پہلی شفٹ 8 سے ساڑھے بارہ بجے تک لگا کرے گی، اور سکینڈ شفٹ میں سکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے پانچ بجے تک لگا کریں گے۔ جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے ست شام ساڑھے پانچ بجے تک لگیں گے ۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 15 اگست سے تمام سرکاری سکولوں پر ہوگا. 

ٹیچنگ سٹاف روزانہ دوپہر 3 بجے تک سکول رہے گا ۔ 

 بچوں کو ہفتہ کے روز چھٹی ہوگی لیکن ٹیچرز حاضر رہے گے، ہفتہ کے روز ٹیچرز صبح 9 سے 12 بجے تک ڈیوٹی دیں گے ۔