ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم  13 اگست کو لاہور  پہنچے گی، پی سی بی

 بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم  13 اگست کو لاہور  پہنچے گی، پی سی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم  13 اگست کو لاہور  پہنچے گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کو پہلے 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش بورڈ  کو پیشکش کی تھی کہ وہ اپنی ٹیم پہلے بھیج دے، تاہم ڈھاکہ کے حالات کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم کو وہاں پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا۔ 

بنگلہ دیش ٹیم اب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 روز پریکٹس کرکے اسلام آباد جائے گی۔ بنگلہ دیش ٹیم 18 سے 20 اگست تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ 

یاد رہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ 21  اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی میں ہوگا۔

سی ای او پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کھیل صرف جیت ہار کا نام نہیں ہے یہ دوستی بھی ہے، ہم چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش ٹیم کو ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کا مناسب موقع مل سکے۔ ہمیں خوشی ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہماری پیشکش قبول کرلی۔

 سی ای او بی سی بی نظام الدین چودھری کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔  اضافی ٹریننگ سہولت کی وجہ سے ٹیم کو بہتر تیاری ملے گی۔