ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام سے منسوب

 ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام سے منسوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوھرری : ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں ارشد ندیم کے نام سے منسوب کردیا گیا ۔ 

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں کا نام گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا گیا ہے ۔ ملک کے لئے 32 سال بعد پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے نام سے اس ہسپتال کو منسوب کیا گیا ہے۔

 خواجہ عمران نذیر  کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا واپسی پر فقید المثال استقبال بھی کرے گی ۔ ارشد ندیم نے فرانس اولمپکس میں جیولن میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن کیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔