جشن آزادی ، یتیم بچوں نے ڈبل ڈیکر پر بیٹھ کر تاریخی مقامات کی سیر کی 

10 Aug, 2024 | 08:12 PM

کومل اسلم :یتیم بچوں نے جشن آزادی کے موقع پر ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر  کی ۔

باہمت بچوں نے  جشن آزادی کا کیک کاٹااور وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پرجوش نعرے لگائے. الخدمت فاونڈیشن لاہور کے سرپرست اعلی ضیاء الدین انصاری بطور مہمان خصوصی تھےانجنیئر احمد حماد رشید، ڈاکٹر اعجاز نزیر،مسعود احد کی شرکت کی الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی موقع پر موجود تھے۔

بچوں میں پاکستان کے جھنڈے اور بیج بھی تقسیم کئے گئے،بچوں نے ہاتھوں میں جھنڈے پکڑے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہےیتیم  بچوں نے محب وطن پاکستان ہونے کا ثبوت دیا. تقریب میں ملی نغمے اور خاکے پیش کئے گئے.

 بچوں کے ساتھ حب الوطنی اور آزادی کی اہمیت پر مہمان خصوصی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے جو 14 اگست 1947ء کو معرض وجود میں آیا.ہمارے بزرگوں اور بڑوں نے بڑی جدوجہد اور بڑی مشکلوں سے یہ الگ وطن حاصل کیا- 14 اگست ایک ایسا دن ہے جسے تا قیامت یاد رکھاجائے گا اور آخر کار قلیل وقت میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا

مزیدخبریں