لاہور میوزیم میں قائد اعظم کی نادر تصاویر کی نمائش کا آغاز

10 Aug, 2024 | 08:05 PM

لاہور میوزیم میں قائد اعظم کی نادر تصاویر کی نمائش کا آغاز
لاہور میوزیم میں قائد اعظم کی نادر تصاویر کی نمائش کا آغاز
لاہور میوزیم میں قائد اعظم کی نادر تصاویر کی نمائش کا آغاز

کومل اسلم:  یوم آزادی 2024 کے سلسلہ میں لاہور میوزیم میں تصاویر کی نمائش  شروع ہو گئی۔ اس خصوصی نمائش میں  پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کی 30 نادر تصاویر رکھی گئی ہیں۔نمائش کے افتتاح کی تقریب میں سیکرٹری سیاحت اور ڈائریکٹر لاہور میوزیم نےخصوصی افراد کیساتھ یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔

کل 11 اگست کو پاکستانی اقلیتوں کے قومی دن پر  لاہور میوزیم میں اس خصوصی نمائش کو دیکھنے کے لئے آنے والے مسیحی، ہندو اور سکھ شہریوں سے  ٹکٹ کی قیمت نہیں لی جائے گی۔ 

نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کی نادر تصاویر کے ساتھ مہاجروں کے مصائب، ، مہاجر کیمپوں کے حالات کی عکاسی کرنے والی تصاویر، تحریک پاکستان کی قیادت کرنے والی خواتین اور مردوں کی نادر تصاویر شامل ہیں۔

آج لاہور میوزیم میں قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کی تصاویر کی  خصوصی نمائش کا افتتاح سیکرٹری محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر فرید احمد تارڑ نےکیا۔تصویری نمائش 14 اگست تک جاری رہےگی۔ گیارہ اگست کویوم اقلیت پر عجائب گھر میں اقلیتی برادری سےتعلق رکھنےوالےپاکستانیوں سےانٹری فیس نہیں لی جائےگی۔

بانیِ پاکستان کی نادر تصویروں کی یہ  نمائش 14 اگست تک جاری رہےگی۔

عجائب گھرمیں 14 اگست تک جاری رہنےوالی نمائش میں بانی پاکستان اوران کےساتھیوں کی 30 سےزائدتصاویرآویزاں کی گئی ہیں۔سیکرٹری سیاحت کاکہناہےنوجوان نسل کو تحریک آزادی اور اس میں حصہ لینے والوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی۔

ڈائریکٹر لاہور میوزیم انیلہ  نے سٹی42 کو بتایا کہ اس نمائش میں ایک وال پر تحریک آزادی کے دوران اس وقت سکول کے بچوں کے قائداعظم کو لکھے ہوئے خطوط کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ اس نمائش میں رکھی گئی تصویروں سے نئی نسل کو  1947 میں آزادی سے پہلے اور بعد کے حالات  کی ایک جھلک دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جس سے دیکھنے والوں کو مزید جاننے اور پڑھنے کی تحریک ملے۔ 


ڈائریکٹرلاہورمیوزیم نبیلہ عرفان اوردیگرافسران  بھی تقریب کے افتتاح میں شریک ہوئے۔نبیلہ عرفان کہتی ہیں آزادی سے قبل اور بعد کی تصاویر نمائش کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں