اب میدان اور ایوان دونوں میں مقابلہ ہوگا، مولانا فضل الرحمن

10 Aug, 2024 | 07:43 PM

ویب ڈیسک : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر آپ دھاندلی کے ذریعے حکومت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ آپ بھول ہے ، یہ عوام کا سمندر نکل کر آپ کی حکومت کا خاتمہ کرے گی ۔

 جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ملک کا اقتصادیات تباہ ہے، 70 سال پاکستان اور چین کی دوستی اقتصادی دوستی میں بدل گئی ، مغربی ممالک نے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی روک تھام کے خلاف کارروائی شروع کی ، ہمارے 70 فیصد معیشت کا دار و مدار زراعت پر ہے۔ دشمن نے ہمارے ملک کے دشمنوں کے ساتھ مل کر ملک کی معیشت کا پہیہ روکا ، آج ملک کی معیشت زمین بوس ہوچکی ہے ، چائنہ نے دنیا سے تجارت کرنے کیلئے پاکستان کو گزرگاہ بنایا ، چین کے ساتھ تجارتی تعلق غیر متنازعہ مسئلہ تھا ۔ امریکا اور مغربی دنیا کی اس وقت ترجیحات جغرافیائی تقسیم پیدا کرنا ہے۔ ہماری بات کو صدا بس سحرا کی حیثیت دی گئی، میں نے کہا تھا کہ معیشت اس حد تک گر چکی ہے کہ آنے والا حکومت سنبھل نہیں سکے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چین کو معاشی تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ، چین نے پاکستان کو کہا کہ آپ کے ملک میں سیاسی استحکام نہیں پہلے انہیں ٹھیک کرو۔ آرمی چیف اور وزیراعظم چین گئے تھے وہ تسلیم کریں کہ وہ کامیاب ہوکر واپس نہیں آئے۔ آپ کے ہاں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں ، امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں ، غیر ضروری طور پر باہر ممالک سے گندم کیوں منگوایا گیا ، پاکستان میں گندم کی کٹائی نہیں ہوئی تھی پھر بھی غیر معیاری گندم باہر سے منگوایا، یہ ہے ملک کی معیشت پر کلہاڑی مارنا، پارلیمنٹ ہے مگر اس پر عوام کا اعتماد نہیں ، عوام نے ووٹ کس کو دیا اور پارلیمینٹ کون گیا ، مذہب کو نشانہ بنایا گیا۔ کوئی جج ہو یا کوئی اور کہ قادیانیوں کی پرانی حیثیت بحال ہوجائے گا یہ نہیں ہوسکتا ، ہمارے لاشوں پر گزر کر قادیانیوں کو پرانی حیثیت لائی جائے گی ۔ تم نے امریکا کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ مدارس پر ہاتھ ڈالیں گے مگر ہم مسجد نبوی میں قسم کھائی ہے کہ مدارس پر ہاتھ ڈالنے نہیں دیں گے۔  ہم نے معیشت اور زراعت کیساتھ اسلام کا جھنڈا بلند کرنا ہے، 
 مدارس کے خلاف امریکا کی پشت پناہی میں ہم پر ہاتھ ڈالنے سے گریز نہیں کریں گے ۔ اسلام اور مسلمانوں کے درمیان رشتے توڑنے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ہم بندوق نہیں اٹھائیں گے مگر آپ کا راستہ ضرور روکیں گے۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان پر بیس سال قبضہ رکھا مگر وہاں سے شکست کھاکر نکل گئے ، ہم نے روس کو شکست دی ہے ، اب میدان اور ایوان دونوں میں  مقابلہ ہوگا ،  اگر آپ دھاندلی کے ذریعے حکومت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ آپ بھول ہے ، یہ عوام کا سمندر نکل کر آپ کی حکومت کا خاتمہ کرے گی ۔ 

مزیدخبریں