انجمن تاجران کوئنز روڈ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری 

10 Aug, 2024 | 07:11 PM

 سعید احمد:انجمن تاجران کوئنز روڈ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ہوئی ۔صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے نومنتخب صدر حارث نعیم اور دیگر عہدیداران سے حلف لیا، تقریب میں ایم پی اے میاں مرغوب، صوبائی وزیر بلال یسین، احسن شرافت، ماجد ظہور سمی تاجر برادری کی بڑی تعداد شریک تھی 
انجمن تاجران کوئنز روڈ کی تقریب حلف برداری، تقریب میں صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ، میاں مرغوب، بلال یسین، احسن شرافت، ماجد ظہور، صدر لٹن روڈ ملک ناظم ، راجہ سہیل، مہر اقبال، وحہدر بہادری، حاجی ارشد، خرم بہادری شریک ہوئے ۔مجاہد مقصود بٹ نے نومنتخب عہدیداران سےحلف لیا۔

تاجر رہنما حارث نعیم نے صدر انجمن تاجران کوئنز روڈ حلف اٹھایا، محمد ذیشان نے بطور جنرل سیکرٹری، میاں خلفان علی نے بطور سرپرست اعلی حلف اٹھایا۔چیئرمین ظمیر احمد ، سینئر نائب صدر محمد عثمان چشستی، جوائنٹ سیکرٹری ماجد یونس نے حلف اٹھایا۔نائب صدر شاہد مجید، محمد اشرف، عمر فاروق نے حلف اٹھایا۔محمف عمر نے بطور انفارمیشن سیکرٹری، ولید نعیم نے چیف آرگنائزر کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر مہمانوں نے ننتخب عہدیداران کومبارکباد دی۔

مزیدخبریں