راو دلشاد:چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس پنجاب سلمی بٹ کی زیر صدارت پنجاب کریانہ ایسوسی ايشن کی میٹنگ ہوئی ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کریانہ ایسویسی ایشن کے نمائندوں سے میٹنگ کی گئی
کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران سمیت تمام ضلعی کریانہ ایسوسی ایشن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی. چیئرپرسن سلمی بٹ نے وزیراعلی پنجاب کے پرائس کنٹرول وژن کو وضاحت کے ساتھ بیان دیا۔
90 سے زائد شرکاء کی جانب سے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تجاویز سنی گئیں۔کریانہ ایسوسی ایشن کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی گئی غلہ منڈیوں ، امپورٹ ، ڈیمانڈ سپلائی کے مسائل اور ان کے حل سمیت گراں فروشی کی روک تھام میں ایسوسی ایشنز کے کردار پر گفتگو کی گئی پہلی مرتبہ کسی وزيراعلی کی جانب سے اس طرز کی میٹنگ کے انعقاد پر شرکا نے خوشی کا اظہار کيا اور وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا ۔