ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صفائی مہم ، کمشنر لاہور کاشہر میں کوڑے کے ڈھیر اور جوہر کلیئر کرنے کا حکم 

 صفائی مہم ، کمشنر لاہور کاشہر میں کوڑے کے ڈھیر اور جوہر کلیئر کرنے کا حکم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان : کمشنر لاہور زید بن مقصودنےشہرمیں صفائی انتظامات کاجائزہ لیا۔ ایم سی ایل،ایل ڈبلیو ایم سی، واسا کی ٹیموں کو کوڑےکےڈھیر، جوہڑ کلیئر کرنےکی ہدایت بھی کی۔
زید بن مقصودنے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کےہمراہ شہرمیں صفائی سےمتعلق انتظامات دیکھے۔ مناواں اور واہگہ کادورہ کیا۔ افسران کو مناواں آبادی کے اندر گندے پانی کے جوہڑ اور کوڑا کلیئر کرانے کی ہدایت کی۔

 کمشنر نے غوث گارڈن کے درمیان نالہ کی صفائی کیلئے واسا کو ہدایت جاری کی۔انہوں نےکہامحلوں،آبادیوں میں گندگی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔صفائی محکموں اور شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔صفائی کے ذمہ دار محکموں کی مکمل کامیابی شہریوں کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے