اسرار خان : لاہور میں کار چھیننے اور کار چوری کی وارداتیں بھی بدستور جاری، رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران گن پوائنٹ پر 10 کاریں چھینی گئیں، جبکہ 7 ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 292 کاریں چور لے اڑے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چھیننے کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 5 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن سے 3، سٹی اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایک، ایک کار چھینی گئی، اس کے علاوہ کار چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 62 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کار چوری کی 60 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ، صدر ڈویژن کار چوری کے 56 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 54، سول لائنز ڈویژن سے 32 کاریں چوری ہوئیں، سٹی ڈویژن میں 7 ماہ کے دوران کار چوری کے 28 مقدمات درج کئے گئے ۔