ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو نے  پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کا والہانہ استقبال  کرنے کی ہدایت کردی 

چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو نے  پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کا والہانہ استقبال  کرنے کی ہدایت کردی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وسطی پنجاب کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کے والہانہ استقبال کی ہدایت کر دی ۔ 

بلاول بھٹو کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی وسطی  پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت  کی گئی ہے ساتھ ہی ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کی تمام تنظیموں، الائیڈ ونگز کو بھی ارشد ندیم کے استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت  کی گئی ہے ،

بلاول بھٹو کی جانب سے ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو کو بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت  کی گئی ، بلاول بھٹو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے قومی اور پارٹی پرچموں کیساتھ پہنچیں۔