شہباز شریف کی فلسطین کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

10 Aug, 2024 | 06:23 PM

راؤ دلشاد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے غزہ، فلسطین کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ۔ 

وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والوں کے بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی تمام  حدیں پار کر دیں ۔ اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے، اس طرح کی بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔ عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت اور سیکیورٹی فورسز کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ اسرائیل کو اس کی ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی سزا دی جائے ۔ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے ۔ پاکستان ہر محاذ پر اپنے فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ 

مزیدخبریں