ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹبی سٹی ، اندرون لاہور میں خستہ حال مکان کی چھت گرگئی 

ٹبی سٹی ، اندرون لاہور میں خستہ حال مکان کی چھت گرگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسرار خان:ٹبی سٹی، اندرون ٹیکسالی گیٹ میں خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔ 

اندرون لاہور میں کئی عمارات اور گھر مخدوش ہوچکے ہیں، کئی گھروں میں رہائش رکھنے سے بھی منع کیا گیا ہے ۔ اب ٹبی سٹی، اندرون ٹیکسالی گیٹ میں خستہ حال  ایک اور مکان کی چھت گر گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مزید 3 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے، جس کے بعد زخمیوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ زخمیوں میں 35 سالہ ارشد، 35 سالہ نصرت بی بی،  55 سالہ سیدہ بیگم، 13 سالہ حجاب، 7 سالہ تعظیم، 3 سالہ علی زر، 63 سالہ مومنہ، 7 سالہ نور اور 37 سالہ مریم شامل ہیں ۔