آئی جی پنجاب کا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے بارے اہم اجلاس، معیار اور ٹائم لائن کی پابندی  کی ہدایت

10 Aug, 2024 | 05:20 PM

 علی ساہی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ پراجیکٹس بارے اہم اجلاس ہوا۔آئی جی پنجاب کی ترقیاتی منصوبوں میں اعلی تعمیراتی معیاراور ٹائم لائن کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ ڈاکٹر محمد وقار عباسی، ڈی آئی جی ایلیٹ منصور الحق، اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر، سینئر افسران نے  شرکت کی ۔آئی جی پنجاب کا ایلیٹ ٹریننگ سکول اینڈ ہیڈ کوارٹرز بیدیاں روڈ میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا ۔۔ایڈیشنل ائی جی ایلیٹ فورس ڈاکٹر محمد وقار عباسی نے اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔

آئی جی پنجاب کاکہنا تھا کہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ٹریننگ کے معیار کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔دیگر ممالک سے آنے والے وفود کے لئے جدید ٹریننگ، رہائش، خوراک، سکیورٹی کی سہولیات کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے۔ایلیٹ فورس کے ہوسٹلز، ریسٹ ہاوسز، بیرکس، میس، کیفےٹیریا، اور کچن میں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کی فراہم کردہ سہولیات کی اپ گریڈیشن جاری ہے،

مزیدخبریں