اشرف خان :ایف پی سی سی آئی میں تاجروں کے اجلاس سے پہلے ایف بی آر کا انتباہ دیا گیا ۔ایف بی آر نے نان فائلر ہونے کے نقصانات کا انتباہ جاری کردیا
اجلاس سے پہلے ایف بی ار کا نان فائلر ہونے کے نقصانات پر تفصیلات سب سے شیئر کی گئی ۔ ایف بی آر نے نان فائلر کے نقصانا ت گنوا دیے۔
،ایف بی آر کے مطابق نان فائلر کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی ہوگی ۔نان فائلرز ہے موبائل سیم کو منقطع کیا جائے گا ۔نان فائلر کے بجلی اور گیس کے کنکشن کو منقطع کیا جائے گا ۔نان فائلر کٹوتی یا جمع کردہ ٹیکس کی شرح میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔گاڑیاں کی خرید و فروخت پر دفعہ 231 بی کے تحت 200 فیصد اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔نان فائلر کی سرمایہ کاری پر منافع دفعہ 151 کے تحت 35 فیصد ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔
ایف بی آر نے بتایا ڈسٹریبیوٹر ہول سیلر پر دفاع 236 جی کے تحت ایڈوانس ٹیکسی دو فیصد کی کٹوتی ہوگی ۔ریٹیلرز سے دفعہ 236 ایچ کے تحت ایڈوانس ٹیکس کی 2.50 فیصد کی کٹوتی کی جائے گی۔نان فائلرز کے پراپرٹی خریداری پر بھاری ٹیکس عائد کردئیے ہیں ۔پراپرٹی کی فروخت پر دفعات 236 سی کے تحت 10 فیصد ایڈوانس ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔
50 لاکھ سے کم مالیت کی پراپرٹی کی خرید پر دفعہ 236 کے کے تحت 12 فیصد ایڈوانس ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی ْ۔50 لاکھ سے ایک کروڑ مالیت کی پراپرٹی کی خرید پر دفعہ 236 کے تحت 16 فیصد ایڈوانس ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔ایک کروڑ روپے مالیت کی پراپرٹی کی خرید پر دفعہ 236 کے تحت 20 فیصد ایڈوانس ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی ۔کیپیٹل گیند پر دفعہ 37 اے کے تحت کم از کم 15 فیصد اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا