لاہور؛ جان بچانے والی متعدد ادویات مارکیٹ سے غائب، مریض دربدر

10 Aug, 2024 | 03:56 PM

زاہد چودھری : لاہور میں ٹیٹنس انجکشن مارکیٹ سے پھر غائب ہوگئے، ٹیٹنس انجکشن کی عدم دستیابی سے حاملہ خواتین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے ۔ 

شہر کی مارکیٹ میں جان بچانے والی متعدد ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی، مارکیٹ میں ٹی بی کی ادویات مائرین پی ، میومبیٹال ٹیبلٹ ناپید ہوچکی ہیں، اس کے علاوہ برین ہیمرج کی دواں نیموٹوپ ٹیبلٹ بھی مارکیٹ سے غائب ہے۔

 آئی ڈراپس ویگاموکس، سسٹین، مائیڈریسل، ٹیئر نیچرل ، بچوں کیلئے مالٹوفر ڈراپس ، سیرپ اور بڑوں کیلئے ٹیبلٹ ناپید ہوچکے ہیں، انسولین ریپڈ ایکٹراپڈ کی بھی مارکیٹ میں شدید قلت کا سامنا ہے ۔ دل کے مریضوں کیلئے دوا سپائرومائڈ ٹیبلٹ ، بلڈ پریشر کی دوا کوایکسٹور کی مارکیٹ میں شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ دماغ کیلئے دوا ریٹالین،اور ٹرونولین کریم بھی مارکیٹ سے غائب ہیں، جس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ 

مزیدخبریں