جنید ریاض:صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 4 ستمبر کو کرے گا، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان یکم اکتوبر کو کیا جائے گا۔
بورڈ حکام کے مطابق مذکورہ تاریخوں کاحتمی فیصلہ آئندہ پی بی سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے امتحان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے فیل ہوگئے ہیں،سب سے زیادہ بچے تاریخ پاکستان میں فیل ہوئے،رزلٹ صرف ساڑھے 12 فیصدرہا۔
تاریخ اسلام میں صرف 45 فیصد طلباء پاس ہوسکے۔جنرل میتھ میں 58 فیصداور جنرل سائنس میں 60 فیصد طلباء پاس ہوسکے۔کیمسٹری میں 62 فیصد اور ریاضی میں 63 فیصد طلباء پاس ہوئے۔
سوکس میں صرف 66 فیصد اور فزکس میں 69 فیصد پاس ہوسکے۔ امیدوار 24 اگست تک ری چیکنگ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔پیپر کی ری چیکنگ فیس بڑھا کر 1400 روپے کردی گئی ہے۔