سٹی 42 : لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں سمیت اہم شاہراہیں زیر آب آگئیں ۔
شہر میں بارش کے بعد نشیبی علاقوں سمیت اہم شاہراہیں زیر آب آگئے ۔ چوبرجی چوک کے اطراف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، بارشی پانی جمع ہو نے کے باعث ٹریفک روانی شدید متاثر ہوگئی ۔
بارشی پانی میں کھڑی گاڑیوں میں سوارشہریوں اور دیگرراہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
بھاٹی چوک جانب مسلم مسجدلوہاری کے اطراف بارش کا پانی جمع ہوگیا، اس کے علاوہ چوبرجی چوک، ایم اےاوکالج، جین مندرپر بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا، بارش کاپانی جمع ہونےکےباعث ٹریفک کی روانی متاثرہوگئی ۔
راہگیروں کومشکلات کا سامنا ہے ، شہریوں کی جانب سے انتظامیہ سےنکاسی آب یقینی بنانےکی اپیل کی گئی ہے۔
لٹن روڈ پر بارشی پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ اور گردونواح میں بارش کے بعد ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک تک بارشی پانی جمع ہوگیا۔ بارش کاپانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر بھی پانی ہی پانی جمع ہے۔ واسا کی جانب سے لاہور رجسٹری اور جی پی او چوک میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کیے گئے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ آنے والے وکلااور سائلین کو بارشی پانی کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے ۔
بارش کے بعد نشینی علاقے زیر آب آگئے۔ لاہور کے علاقے عامر ٹاؤن ،ہربنس پورہ بھی بارشی پانی کی نذر ہو گئے۔ مین سڑک کے ساتھ علاقہ کی متعدد گلیوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، بارشی پانی جمع ہونے سے لوگوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، نہ پیدل گزرنے کاراستہ اورنہ موٹر سائیکل گاڑیوں پر گزرنا آسان ہے ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی گھروں میں جانے سے سامان خراب ہوتا ہے، بارشی پانی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں ۔